اہم خبریں

ڈھاکا میں 5.7 شدت کا زلزلہ، بنگلادیش اور آئرلینڈ کے درمیان میچ روک دیا گیا

ڈھاکہ(اے بی این نیوز)بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں 5.7 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا جس کے باعث میزبان ٹیم کا آئرلینڈ سے جاری میچ کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا۔

کرکٹ ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق شیربنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں بنگلادیش اور آئرلینڈ کے درمیان جاری تھا کہ اس دوران 5.7 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔

زلزلے کے باعث کھلاڑی خوفزدہ ہوگئے اور میچ کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا، تاہم زلزلے سے اسٹیڈیم میں موجود کھلاڑی اور شائقین محفوظ رہے۔

صورتحال معمول پر آنے کے بعد میچ دوبارہ شروع کردیا گیا، تاہم شائقین کو اپنی نشستوں پر واپس آنے میں وقت لگا۔

بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز صبح کے وقت شیرِ بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں زلزلہ تقریباً 10 بج کر 38 منٹ پر 56ویں اوور کے دوران محسوس کیا گیا۔

5 منزلہ میڈیا سینٹر سمیت اسٹیڈیم میں موجود کئی افراد عمارت سے باہر نکل آئے، کھلاڑی اور میچ آفیشلز تقریباً 3 منٹ تک پچ کے قریب جمع رہے۔

بنگلہ دیش نے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں لٹن داس اور مشفیق الرحیم کی شاندار سنچریوں کی بدولت 476 رنز بنائے جس کے جواب میں آئرلینڈ کی 8 وکٹیں 254 رنز پر گرگئی

مزید پڑھیں۔عالمی مقابلہ حسن سے واک آؤٹ کرنے والی فاطمہ بوش مس یونیورس 2025 کا تاج لے اڑیں

متعلقہ خبریں