اہم خبریں

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر بھی سستا ہو گیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ، انڈیکس ایک بار پھر ایک لاکھ ، 63 ہزار کی سطح پر پہنچ گیا، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہو گئی ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، 100 انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار ، 357 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 936 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 5 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر 280 روپے ، 60 پیسے کا ہو گیا۔

مزید پڑھیں۔فیصل آباد: فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے عمارت منہدم، متعدد افراد جاں بحق

متعلقہ خبریں