اہم خبریں

کوپ 30 کانفرنس کے پویلین میں آگ لگ گئی

برازیلیا(انٹرنیشنل ڈیسک)برازیل میں کوپ 30 کانفرنس کے دوران پویلین میں آگ لگ گئی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمعرات کو برازیل کے شہر Belém میں منعقدہ اقوامِ متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 30 کے پویلین میں آگ بھڑک اٹھی۔

خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ کانفرنس کے پویلین میں آگ لگنے کی وجہ سے گھبراہٹ میں مبتلا مندوبین باہر کی جانب بھاگنے لگے، ہنگامی امدادی ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچیں تاکہ آگ پر قابو پایا جا سکے۔

پویلین ایریا میں مختلف ممالک اور تنظیموں کےاسٹال لگے ہوئے تھے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق آگ لگنے کے باعث عمارت کو خالی کرالیا گیا، ہزاروں مندوبین کو فوری مقام سے نکال لیا گیا ہے۔

برازیل کے وزیرِ سیاحت سیلسو سبینو نے کہا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، اس واقعے میں کسی قسم کی کوئی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

خبرایجنسی کے مطابق آگ لگنے کے باعث کوپ 30 کانفرنس کی آج کی تقریبات منسوخ کر دی گئیں۔
مزیدپڑھیں:بشریٰ بی بی کو کیا پیشکش ہو ئی، سہیل آفریدی کو ہٹانے کا نیا طریقہ اختیار کیا جا رہا ہے، شیرافضل مروت کا دعویٰ اور خدشہ،جا نئے

متعلقہ خبریں