اہم خبریں

رجب بٹ کے دفاع کیلئے والدہ میدان میں آگئیں،جا نئے کیا وضاحت پیش کی

لاہور (     اے بی این نیوز       ) رجب بٹ پر شراب نوشی کے الزام کے بعد ان کی والدہ نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بیٹا نشے میں نہیں تھا بلکہ ادویات کے زیرِ اثر تھا۔ انہوں نے بتایا کہ رجب بٹ کو سردیوں میں سانس، گلے اور نزلے کی تکالیف رہتی ہیں جس کے باعث وہ ایسی ادویات لیتا ہے۔

رجب بٹ کی والدہ کا کہنا تھا کہ جب وہ بیٹے کے ساتھ ہوتی ہیں تو گھریلو طریقوں سے اس کا علاج کرتی ہیں، جیسے گرم پانی اور ہربل چائے، لیکن چونکہ وہ اس وقت بیرونِ ملک ہے، اس لیے اسے دواؤں پر ہی انحصار کرنا پڑا۔ انہوں نے مذہبی اور ثقافتی پس منظر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کا بیٹا شراب سے دور رہنے والا ہے اور ایسی باتیں محض اندازوں کی بنیاد پر پھیلائی جا رہی ہیں ۔

مزید پڑھیں :بجلی کی بندش کا شیڈول جاری

متعلقہ خبریں