اہم خبریں

بجلی کی بندش کا شیڈول جاری

کوئٹہ (     اے بی این نیوز       ) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 20 اور 21 نومبر کو بجلی کی طویل بندش کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق مرمتی اور سسٹم اپ گریڈیشن کے کام کے باعث متعدد فیڈرز سے بجلی معطل رہے گی۔ کیسکو کا کہنا ہے کہ یہ بندش مستقبل میں بہتر اور مستحکم بجلی کی فراہمی کے لیے ضروری ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کوئٹہ کے جناح ٹاؤن، بروری روڈ اور جی او آر کالونی فیڈرز پر صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی بند رہے گی۔ شیخ ماندہ گرڈ کے جبل نور، داریم، ویسٹرن بائی پاس اور خروٹ آباد فیڈرز جبکہ زرغون گرڈ کے نواں کلی بائی پاس اور صاحبزادہ فیڈرز پر 10:30 سے 2:30 تک بجلی معطل ہوگی۔

انڈسٹریل گرڈ کے سریاب مل، شاہنواز، شموزئی، میاں غنڈی سمیت دیگر فیڈرز پر 11 بجے سے 3 بجے بجلی بند رہے گی۔ گلستان اور قلعہ عبداللہ گرڈز میں بھی 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک مرمتی کام کی وجہ سے بجلی نمیسر ہو گی۔

20 اور 21 نومبر کو سریاب گرڈ کے نیو اور اولڈ جان محمد روڈ، مری آباد، کاسی ون اور کاسی ٹو فیڈرز پر بھی صبح 10 سے 2 بجے تک بجلی معطل رہے گی۔

21 نومبر کو مری آباد گرڈ کے سید آباد فیڈر، اور شیخ ماندہ گرڈ کے ائیرپورٹ روڈ، تکتو، دوستین اور چشمہ فیڈرز پر 10:30 سے 2:30 بجلی بند رہے گی۔ بارکھان اور کوہلو گرڈز میں 9 سے 3 بجے تک، جبکہ صحبت پور گرڈ سے 10 سے 2 بجے تک بجلی دستیاب نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیں :امریکا نے جدید جنگی ہتھیار بھارت کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی

متعلقہ خبریں