اہم خبریں

پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان میں قربتیں بڑھنا شروع ہو گئیں،اہم عہدہ دینے پر غور

اسلام آباد (     اے بی این نیوز       ) اپوزیشن اتحاد میں بڑی تبدیلی کی بازگشت سامنے آ گئی ہے، جہاں تحریکِ تحفظِ آئین کی قیادت سے محمود خان اچکزئی کو ہٹانے اور مولانا فضل الرحمان کو نیا سربراہ بنانے پر سنجیدہ مشاورت جاری ہے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر کے طور پر اچکزئی کی نامزدگی کے بعد اتحاد کی قیادت تبدیل کرنے پر غور ہو رہا ہے۔ پی ٹی آئی اور دیگر اپوزیشن جماعتیں مشترکہ طور پر یہ تجویز زیرِ بحث لا رہی ہیں کہ مولانا فضل الرحمان کو اتحاد کی سربراہی دی جائے، جبکہ جے یو آئی کو باضابطہ طور پر اتحاد میں شامل کرنے کے بارے میں بھی گفتگو جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے چند رہنماؤں نے مولانا فضل الرحمان کو اتحادی سربراہ بنانے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، تاہم مجموعی طور پر بات چیت آگے بڑھ رہی ہے۔اطلاعات کے مطابق اگر مشاورت کامیاب رہی تو نئے سیاسی اتحاد کو “گرینڈ اپوزیشن الائنس” کا نام دینے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان تقریباً 60 فیصد معاملات پر اتفاقِ رائے ہو چکا ہے، جبکہ آئندہ دو سے تین روز میں پی ٹی آئی کا وفد مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات کرے گا۔حتمی مشاورت مکمل ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی سے نئے اپوزیشن اتحاد کی منظوری لی جائے گی۔

مزید پڑھیں :دبئی ایئر شو 2025 ، سربراہ پاک فضائیہ کی اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں،جے ایف7 1تھنڈر کی دھوم

متعلقہ خبریں