لاہور( اے بی این نیوز )پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں تمام تعلیمی اداروں کے لیے موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق موسمِ سرما کی تعطیلات 23 دسمبر 2025 سے شروع ہوں گی، جو 11 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی۔ تمام نجی اور سرکاری اسکول 13 جنوری 2026 کو دوبارہ کھلیں گے اور نئے تعلیمی سیشن کا آغاز ہو گا۔
محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ یہ شیڈول سرکاری و نجی دونوں اداروں پر یکساں طور پر لاگو ہوگا اور کوئی اسکول اپنی مرضی سے تعطیلات کے دن تبدیل نہیں کر سکے گا۔حکام کے مطابق یہ فیصلہ شدید سردی اور بچوں کی صحت کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، تاکہ طلبہ موسم کے اثرات سے محفوظ رہ سکیں اور تعطیلات کے بعد بہتر انداز میں نئے سیشن کا آغاز کر سکیں۔
مزید پڑھیں :دبئی ایئر شو 2025 ، سربراہ پاک فضائیہ کی اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں،جے ایف7 1تھنڈر کی دھوم















