اہم خبریں

پاکستان میں امن وامان کا معاملہ،اقوام متحدہ کی چشم کشا رپورٹ،کون مداخلت کررہا ہے،کون سہولت کار ،جا نئے

اسلام آباد (     اے بی این نیوز       )ٹی ٹی پی افغان سرزمین سے پاکستان پر ہائی پروفائل حملے کر رہی ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل رپورٹ کے مطابق طالبان حکام ٹی ٹی پی کو عملی اور لوجسٹک مدد دے رہے ہیں۔
ٹی ٹی پی کے جنگجوؤں کی تعداد 6 ہزار تک پہنچ گئی۔ پاکستان نےموقف دیا کہ دہشت گردی کیلئے جنگ میں 80 ہزار جانوں کی قربانی دی۔ افغانستان سے داعش خراسان، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے حملے بڑھ رہے ہیں۔
القاعدہ کا خاتمہ زیادہ تر پاکستان کی کوششوں سے ممکن ہوا۔ پاکستان نے 1267 نظام کو غیر سیاسی اور شفاف بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ انتہاپسند دائیں بازو اور اسلام مخالف گروہوں کی بھی لسٹنگ ہونی چاہیے۔ چین نے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ چین نے کہا کہ دہشت گردی پر زیرو ٹالرنس کا مضبوط پیغام ضروری ہے۔

مزید پڑھیں :اپوزیشن لیڈر کا معاملہ،حکو مت کا اعتراض، پی ٹی آئی کا دوٹوک جواب سامنے آگیا،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں