اہم خبریں

ضمنی انتخاب کب ہو گا،جا ئیے تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

لاہور (     اے بی این نیوز       )پنجاب میں 13 حلقوں پر ضمنی انتخاب 23 نومبر کو ہوگا، جس کے لیے الیکشن کمیشن نے انتخابی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ لاہور سمیت مختلف اضلاع میں قومی و صوبائی نشستوں پر پولنگ کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، جبکہ امیدواروں کی مہم آج رات 12 بجے ختم ہوجائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق لاہور میں قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلی کے 7 حلقوں میں ووٹنگ ہوگی۔ این اے 129 کی نشست میاں اظہر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، جبکہ این اے 185 ڈیرہ غازی خان، این اے 143 سرگودھا، این اے 143 ساہیوال، این اے 104 فیصل آباد اور این اے 96 فیصل آباد میں بھی ضمنی الیکشن ہوں گے۔

اس کے علاوہ صوبائی اسمبلی کے حلقوں پی پی 98 فیصل آباد، پی پی 87 میانوالی، پی پی 269 مظفر گڑھ اور پی پی 203 ساہیوال بھی ضمنی انتخاب میں شامل ہیں۔

ضمنی الیکشن سے متعلق سیکیورٹی، پولنگ اسٹیشنز اور نتائج کی مانیٹرنگ کے لیے خصوصی اقدامات جاری ہیں، جبکہ الیکشن کمیشن نے امیدواروں اور کارکنوں کو ضابطۂ اخلاق کی سختی سے پابندی کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں :عدالتوں کی تنظیمِ نو،کا بینہ کااہم فیصلہ، جا نئے کیا

متعلقہ خبریں