اسلام آباد ( اے بی این نیوز )بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی معیشت 2023میں ڈیفالٹ کے دہانے پر تھی۔ بہتری کے آثار نے سرمایہ کاروں میں نیا جوش وجذبہ پیدا کیا ہے۔ حکومتی استحکام،بہتر معاشی پالیسیوں نے لوگوں کو سٹاک مارکیٹ کی طرف راغب کیا۔
پاکستان کی عسکری قیادت کا سٹاک مارکیٹ کو مستحکم کرنے میں کلیدی کردار ہے۔ پاکستان کی عسکری قیادت کی2030تک توسیع کو سیاسی استحکام کی علامت سمجھا جارہا ہے۔ بہتر معاشی اصلاحات کے باعث عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیز نے پاکستان کی ریٹنگ بہتر کی۔
ریٹنگ میں بہتری سے مالی نظم وضبط اور حکومتی اصلاحاتی کوششوں پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا۔ پاکستان میں صرف ستمبر کی سہ ماہی میں 36ہزار نئے ٹریڈنگ اکاؤنٹس کھولے گئے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اکتوبر میں روزانہ ٹریڈنگ کا حجم 200 ملین ڈالر تک پہنچا۔
پاکستان کے چھوٹے سرمایہ کاروں نے سٹاک مارکیٹ میں40فیصد اضافہ کیا۔ 40فیصد اضافہ پاکستان کو ایشیا کی بہترین مارکیٹ کے طور پر ظاہر کرتا ہے۔
مزید پڑھیں :عمران خان سے ملاقات؟ سہیل آفریدی کا دو ٹوک بیان سامنے آگیا،جا نئے کیا















