اہم خبریں

زونگ نے پاکستان اے آئی سمٹ میں 2030 کا اے آئی روڈ میپ پیش کردیا

اسلام آباد (     اے بی این نیوز       )زونگ نے پاکستان اے آئی سمٹ 2025 کے دوران اپنا جامع اے آئی روڈ میپ 2030 پیش کرتے ہوئے ملک میں مصنوعی ذہانت کے مستقبل کی سمت واضح کردی۔ اسلام آباد میں منعقدہ سمٹ میں سرکاری و نجی شعبے کے اہم اسٹیک ہولڈرز نے بھرپور شرکت کی، جہاں گورننس، کلاؤڈ ٹیکنالوجی، ڈیٹا انفراسٹرکچر اور سماجی و معاشی اثرات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔زونگ کی جانب سے پیش کیے گئے روڈ میپ میں محفوظ ڈیٹا شیئرنگ، پبلک–پرائیویٹ پارٹنرشپ اور ذمہ دارانہ ٹیکنالوجی اپنانے پر خصوصی زور دیا گیا۔ کمپنی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ شفاف، محفوظ اور اخلاقی اے آئی سسٹمز پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کی بنیاد بن سکتے ہیں۔ایگزیکٹیو ڈائریکٹر بی ایس ایس و آئی ٹی انفراسٹرکچر علی وقاص نے اپنے خطاب میں کہا کہ ذمہ دار اے آئی کی اصل بنیاد صارف کا اعتماد ہے، اور اس اعتماد کے بغیر کوئی بھی ڈیجیٹل تبدیلی ادھوری رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ زونگ کا ہدف انسانی صلاحیتوں کی جگہ لینا نہیں بلکہ انہیں مزید بااختیار بنانا ہے۔ہیڈ آف ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز وقاص منعم نے کہا کہ مستقبل کی سمت اسمارٹ ٹیکنالوجیز سے جڑی ہے اور پاکستان کے کلیدی شعبوں میں اے آئی اپنانا وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔ اسی مقصد کے تحت زونگ نے اپنا اے آئی وائٹ پیپر اسمارٹ فیوچر بھی پیش کیا، جس میں مختلف صنعتوں میں اے آئی کے عملی استعمال اور نئی ڈیجیٹل حکمت عملیوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔زونگ کا کہنا ہے کہ ملک میں ذمہ دار اے آئی فریم ورک اور ڈیٹا سیکورٹی کے مضبوط نظام کے ذریعے پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کو نہ صرف تیز کیا جاسکتا ہے بلکہ عالمی معیار کی ٹیکنالوجی اپنانے میں بھی اہم پیش رفت ممکن ہے

مزید پڑھیں :پاکستان نے معرکہ حق میں بھارت کوبدترین شکست دی، وزیراعظم شہبازشریف

متعلقہ خبریں