پشاور(اے بی این نیوز ) خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے تین الگ الگ آپریشنز، آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشنز کے دوران فتنہ الہندوستان کے7خوارج جہنم واصل۔
ضلع مہمند میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج ہلاک۔
لکی مروت میں آپریشن، سیکیورٹی فورسز نے 2 خوارج کو ہلاک کردیا۔ ٹانک میں تیسرے مقابلے کے دوران ایک خارجی مارا گیا۔ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری۔
بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
عزم استحکام کے تحت انسداددہشتگردی مہم پوری رفتار سے جاری ہے۔ غیر ملکی سپانسرڈ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کا عزم دہرایا گیا۔
مزید پڑھیں :معاشی و سماجی ترقی ، پاکستان میں کرپشن بڑی رکاوٹ ہے،آئی ایم ایف کی رپورٹ















