اسلام آباد (اے بی این نیوز )پاکستان میں کرپشن جی ڈی پی کا ساڑھے چھ فیصد ہے ۔ وسائل پر اشرافیہ کے قبضے نے ترقی کا گلا گھونٹ رکھا ہے ۔ آئی ایم ایف کی رپورٹ میں کرپشن معاشی و سماجی ترقی میں بڑی رکاوٹ قرار۔ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے قبل جاری وزارت خزانہ کی گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگناسٹک اسیسمنٹ رپورٹ میں عدالتی نظام میں سنگین خامیوں کی نشاندہی ۔ حکومتی رپورٹ میں طاقتور گروہوں کی کرپشن سب سے خطرناک قرار دی گئی۔ کہا گیا کہ سرکاری اداروں میں جوابدہی کا مؤثر نظام موجود نہیں۔ اینٹی کرپشن اداروں کی کمزور کارکردگی سے احتساب متاثر ہوتا ہے۔ غیر مستقل اور غیر منصفانہ احتساب سے اداروں پر عوام کا اعتماد کم ہوا۔ رپورٹ میں نیب سمیت اینٹی کرپشن اداروں کو بااختیار اور جدید بنانے کی سفارش۔ پبلک سیکٹر کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے جامع اصلاحات تجویز۔ رپورٹ میں کاروباری ریگولیشن مکمل ڈیجیٹل بنانے پر زور۔ غیر ملکی تجارت کے ضوابط میں بنیادی اصلاحات کی سفارش کی گئی۔
مزید پڑھیں :سہیل آفریدی طلب















