اسلام آباد (اے بی این نیوز )ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کل ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن طلب ۔ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس۔ صوبائی الیکشن کمشنر کو چیف سیکرٹری اور آئی جی سے میٹنگ کرنے کا حکم۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صوبے کے چیف ایگزیٹو کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کی وجہ سے این اے 18 ہری پور میں پُرامن ضمنی ا نتخاب کا انعقاد مشکل ہو گیا۔ ضلعی انتظامیہ پولیس اور الیکشن ڈیوٹی پر مامور عملہ اورووٹروں کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہواہے۔ امیدوار شہرناز عمر ایوب کو بھی الیکشنز ایکٹ 2017ء اور ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر کل طلب کر لیا گیا۔
مزید پڑھیں :ہری پور ،ضمنی انتخاب،الیکشن کمیشن نے فوج طلب کرلی















