ہری (اے بی این نیوز)الیکشن کمیشن نے ہری پور این اے 18 ضمنی انتخاب کے پرامن انعقاد کےلیے فوج کو طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن نے 23 نومبر کو پولنگ کے روز فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی مانگ لی۔ الیکشن کمیشن نے فوج کی تعیناتی کے لیے سیکرٹری دفاع کو خط لکھا۔الیکشن کمیشن حکام نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے جلسے میں اشتعال انگیز تقاریر پر تشویش کا اظہار کیا۔
خط کے متن کے مطابق وزیراعلیٰ کی تقریر سے انتخابی افسران کو دھمکیاں اور خوف کا ماحول پیدا ہوا، وزیراعلیٰ کی جارحانہ زبان سرکاری افسران کے کام میں رکاوٹ بن سکتی ہے، انتخابی عملے اور عوام کی جان کو خطرات کا خدشہ کے باعث فوج طلب کرنےکی سفارش کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کی وفاقی حکومت کو فوری ایکشن کی ہدایت کردی، الیکشن کمیشن نے وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو بھی مراسلہ لکھا۔23 نومبر کو پولنگ اسٹیشنز پر مکمل امن و امان یقینی بنایا جائے۔
مزید پڑھیں: تین چھٹیوں کا اعلان!نوٹیفکیشن جاری















