اہم خبریں

تین چھٹیوں کا اعلان!نوٹیفکیشن جاری

مانسہرہ(اے بی این نیوز) مانسہرہ کے حلقہ این اے 18 میں ضمنی انتخاب کے باعث ضلعی انتظامیہ نے 22، 23 اور 24 نومبر کو تین دن کی مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انتخابی سرگرمیوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے تمام سرکاری اور نجی اسکول تین دن کے لیے بند رہیں گے، حلقے میں ضمنی انتخاب 23 نومبر 2025 کو ہوگا۔دوسری جانب پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے تمام تعلیمی اداروں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات 23 دسمبر 2025 سے شروع ہوں گی اور یہ 11 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی، نئے تعلیمی سیشن کے آغاز کے ساتھ ہی تمام اسکول 13 جنوری 2026 کو دوبارہ کھلیں گے۔
مزید پڑھیں: سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

متعلقہ خبریں