اہم خبریں

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

اسلام آباد(اے بی این نیوز)عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سوناسستاہوگیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 50ڈالر اضافے کے بعد 4ہزار 042ڈالر کی سطح پر آگئی۔

مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں5ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ 4لاکھ 26ہزار 562روپے کی سطح پر آگیاہے۔

دس گرام سونے کی قیمت 4ہزار 286روپےکی کمی کے بعد 3لاکھ 65ہزار 708روپے کی سطح پر آگئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزعالمی مارکیٹ میں سونا 79 ڈالر اضافےکے بعد 4092 ڈالرز فی اونس ہوگیا تھاجبکہ مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 7900 روپے مہنگا ہونے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 31 ہزار 562روپے پر پہنچ گئی تھی۔

10 گرام سونا 6773 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 69 ہزار 995 روپے کا ہوگیاتھاجبکہ ایک تولہ چاندی 177 روپے اضافے سے 5422 روپے پر پہنچ گئی تھی۔
مزیدپڑھیں: انڈونیشیا کے جزیرے سیرام میں زلزلے کے شدید جھٹکے

متعلقہ خبریں