اہم خبریں

پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کے نام سامنے آگئے

لاہور(اے بی این نیوز)پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کے حتمی نام سامنے آ گئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ دنوں پرانی فرنچائزز کی ویلیو ایشن مکمل ہونے پر دو نئی ٹیموں کیلئے چھ شہروں کے نام کی تجویز کے ساتھ اشتہار جاری کیا تھا۔

پاکستان سپر لیگ کی نئی فرنچائز کیلئے راولپنڈی، سیالکوٹ، فیصل آباد، حیدر آباد، مظفر آباد اور گلگت کے نام دیے گئے تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ان میں سے گلگت اور فیصل آباد کے نام فائنل کئے گئے ہیں۔

ان دو ٹیموں کے اضافے کے بعد پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن میں ٹیموں کی تعداد 6 کی بجائے اب 8 ہو جائے گی۔یاد رہے کہ پی ایس ایل ایونٹ کا آغاز 2016 میں پانچ ٹیموں کے ساتھ ہوا تھا، 2018 میں ملتان سلطانز کا اضافہ کیا گیا تھا۔ اب پاکستان سپر لیگ کے دس سال مکمل ہونے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے دو نئی ٹیموں کی شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: اسپین ویزہ اپائنٹمنٹ اسکینڈل میں نئے انکشافات، صورتحال مزید پیچیدہ

متعلقہ خبریں