اسلام آباد(اے بی این نیوز)جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہا ڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں شدید سردرہنے کا امکان ۔
تاہم گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود اور ہلکی بارش /برفباری ہو سکتی ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخواکےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند پڑنے کا امکان ۔
جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہا ڑی علاقوں میں صبح / رات کے اوقات میں شدید سردرہنے کا امکان ۔ تاہم گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود اور ہلکی بارش /برفباری ہو سکتی ہے۔
پنجاب اور خیبر پختونخواکےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند پڑنے کا امکان ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں سرد/شدید سرد رہا۔
تاہم پنجاب کے چند میدانی اضلاع میں ہلکی دھند/سموگ چھائی رہی۔آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : اسکردو منفی06،لہہ منفی 04، گلگت، بابوسر اور گوپس میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
جمعرات کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداورخشک رہنے کا امکان ۔
جمعہ کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرداورخشک رہنے کا امکان ۔
مزید پڑھیں: امریکہ کا بھارت کو کروڑوں ڈالر کا اسلحہ وگولہ بارود فروخت کرنے کا اعلان















