اسلام آباد(اے بی این نیوز)ایف آئی اے امیگریشن نے جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر یورپ جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے افغان مسافر کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر بڑی کاروائی کرتے ہوئے جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر یورپ جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔
جنت گل نیازی نامی مسافر فلائٹ نمبر PK749 کے ذریعے فرانس جا رہا تھا۔ مسافر کا تعلق افغانستان سے ہے۔مسافر یونان کے جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر فرانس جانے کی کوشش کرہا تھا۔
مسافر کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
مزید پڑھیں: آج بروزجمعرات20 نومبر اپنے کیرئر،محبت،شادی اور دن بارے جانئے ؟















