اہم خبریں

4خوارج جہنم واصل

شمالی وزیرستان، باجوڑ ،ڈیرہ اسماعیل خان ( اے بی این نیوز      ) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران چار خوارج کو ہلاک کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ایک خوارج ہلاک ہوا، جبکہ شمالی وزیرستان کے علاقوں سپیشن وام اور ذاکر خیل میں مزید دو خوارج مارے گئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے کے دوران ایک اور خوارج ہلاک ہوا۔ آئی ایس پی آر نے تصدیق کی کہ یہ کارروائیاں علاقے میں امن قائم رکھنے اور دہشتگرد عناصر کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں  :عمران خان کی بہن کیساتھ ناروا سلوک،پیپلز پارٹی نے بھی آواز اٹھا دی

متعلقہ خبریں