اہم خبریں

عمران خان کے بیٹوں کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا،جا نئے کیا

لندن ( اے بی این نیوز      ) سابق وزیراعظم عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان نے اڈیالہ جیل کے باہر اپنی پھوپھیوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر شدید ردِعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات خواتینِ خانہ کے ساتھ ہونے والا سلوک انتہائی افسوسناک ہے اور اس کی ہرگز توجیح نہیں دی جا سکتی۔

سماجی رابطہ پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں قاسم خان کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل کے باہر پیش آنے والا واقعہ اخلاقی اور قانونی حدود سے کھلا انحراف ہے۔ ان کے مطابق بے گناہ خواتین پر ہاتھ اٹھانا، انہیں سڑک پر گھسیٹنا اور اندھیرے میں فورس تعینات کرنا اس طرزِ حکمرانی کی نشاندہی کرتا ہے جو احتساب سے بچنے کی کوشش میں ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس طرح کا رویہ نہ ان کے خاندان کو مرعوب کر سکتا ہے اور نہ ہی انصاف کے لیے آواز بلند کرنے والی قوم کو خاموش کیا جا سکتا ہے۔ قاسم خان نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات ہوں اور ذمہ داروں کو قانون کے مطابق جوابدہ بنایا جائے۔

مزید پڑھیں  :وزارتوں کی تقسیم،جا نئے کونسا قلمدان کس کو ملا

متعلقہ خبریں