اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ رواداری اور برداشت کا کلچر ہمارے سماج میں سمایا ہوا ہے۔ برداشت اور رواداری کے حوالے سے تقریب کا انعقاد خوش آئند ہے۔ کئی قربانیوں کے بعد پاکستان معرض وجود میں آیا۔ قائداعظم کی انتھک محنت اور جدوجہد کے بعد قیام پاکستان کا حصول ممکن ہوا۔
نبی اکرم ﷺکا اسوہ حسنہ ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے۔ قائداعظم کی قیادت میں لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں سے پاکستان بنا۔ تحریک پاکستان میں ہر طبقے کے لوگ شامل تھے۔
قائداعظم کی سوچ تھی ایسا پاکستان ہو جس میں تمام مذاہب کو مکمل آزادی ہو۔
مزید پڑھیں :تعلیمی اداروں کیلئے نئے احکامات جاری،جا نئے کیا















