اہم خبریں

تعلیمی اداروں کیلئے نئے احکامات جاری،جا نئے کیا

لاہور ( اے بی این نیوز      )پنجاب بھر کے اسکولوں میں سیکیورٹی انتظامات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے محکمہ اسکولز ایجوکیشن نے نئے ایس او پیز جاری کر دیئے ہیں۔ ان ہدایات کا مقصد تعلیمی اداروں کی حفاظت یقینی بنانا اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری ردعمل کی صلاحیت بہتر بنانا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسکولوں کی کم از کم آٹھ فٹ بلند چار دیواری تعمیر کرنا لازم ہوگا، جبکہ چار دیواری پر ریزر وائر نصب کرنا بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ساتھ یو پی ایس سسٹم کی تنصیب، تربیت یافتہ سیکیورٹی گارڈز کی تعیناتی، واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹر کی موجودگی بھی لازمی ہوگی۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ اسکول کے داخلی دروازے پر وزٹر رجسٹر رکھنا ضروری ہوگا، تاکہ آنے جانے والے افراد کا ریکارڈ محفوظ رہے۔ ساتھ ہی ہنگامی حالات کے لیے پولیس کا رابطہ نمبر نمایاں طور پر آویزاں کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم پنجاب نے واضح کیا ہے کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے اسکول سربراہان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس فیصلے کا مقصد صوبے بھر میں تعلیمی ماحول کو محفوظ بنانا اور سیکیورٹی انتظامات کو معیاری سطح تک لانا ہے۔
مزید پڑھیں  :چلغوزہ ہزاروں روپے سستا،جا نئے فی کلو قیمت

متعلقہ خبریں