اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وفاقی آئینی عدالت کا پہلا فل کورٹ اجلاس۔ وفاقی آئینی عدالت کے فل کورٹ اجلاس میں بڑے فیصلے کئے گئے۔ وفاقی آئینی عدالت کا سپریم کورٹ رولز 2025 کو اختیار کرنے کا فیصلہ۔
وفاقی آئینی عدالت کے پریکٹس اینڈ پروسیجر کیلئے سپریم کورٹ رولز 2025 کو اختیار کیا جائے گا۔ وفاقی آئینی عدالت میں مقدمات کی سماعت کم سے کم 2رکنی بینچ کرےگا۔ 2رکنی بینچ فیصلہ کیخلاف مقدمات کی سماعت کم از کم 3رکنی بینچ کرے گا۔
سپریم کورٹ کے وکلاآئینی عدالت میں پیش ہونے کے اہل ہونگے۔ چیف جسٹس امین الدین خان نے فل کورٹ اجلاس کی صدارت کی۔
مزید پڑھیں :وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ دو روزہ دورے پر بشکیک کرغزستان پہنچ گئیں















