اہم خبریں

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز)مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز ایند جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت7900 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 31 ہزار 562 روپے پر پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ دس گرام سونا 6773 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 69 ہزار 994 روپے کا ہوگیا۔جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 177 روپے اضافے سے 5422 روپے ہوگئی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 79 ڈالر اضافے کے ساتھ 4092 ڈالرز فی اونس ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں: غیر قانونی افغان مہاجرین کی اطلاع دینے والوں کو نقد انعام ملے گا، عظمی بخاری

متعلقہ خبریں