لاہور(اے بی این نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی اطلاع دینے والوں کو نقد انعام دیا جائے گا۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان و غیر ملکی شہریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران 6 ہزار 220 غیر قانونی طور پر مقیم افغانیوں کو واپس اِن کے وطن بھجوایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر کابینہ تشکیل،18 وزراء نے حلف اٹھالیا















