کراچی (اے بی این نیوز)پاکستان میں یورپی یونین کے نئے سفیر رائمونڈس کاروبلس نےکہا ہےکہ عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالتوں کا اختیار ہے۔
قومی چینل سے گفتگو میں یورپی یونین کے سفیر نے کہا کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو ، یہ مطالبہ درست ہے ۔
رائمونڈس کاروبلس کے مطابق افغان طالبان کے دوحہ کے وعدوں پر رائے کے لیے معلومات درکار ہیں، ترکیے کی ثالثی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان بات چیت جاری رکھی جائے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے متعلق پاکستان کے تحفظات جائز ہیں۔ایک سوال کے جواب میں سفیر کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم پاکستان کا داخلی معاملہ ہے جب کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالتوں کا اختیار ہے ۔
مزید پڑھیں: سابق کپتان یونس خان کے گانے کی ویڈیو وائرل















