اہم خبریں

امریکا اور سعودی عرب کے درمیان نئے اور اہم مرحلے کا آغاز

واشنگٹن (  اے بی این نیوز      ) امریکا اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی روابط میں ایک نئے اور اہم مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق دونوں ممالک دوطرفہ شراکت داری کو نئی سمت دینے کے لیے بڑے فیصلوں پر غور کررہے ہیں۔

امریکی رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج کچھ دیر میں وائٹ ہاؤس پہنچیں گے، جہاں امریکی قیادت کے ساتھ دفاع، تجارت، جدید ٹیکنالوجی اور جوہری تعاون سے متعلق جامع گفتگو متوقع ہے۔

خبر رساں ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب امریکی ایف-35اسٹیلتھ طیاروں کے حصول کا خواہشمند ہے، جو خطے میں اس کی دفاعی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرے گا۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بڑی معاشی ڈیل کے خواہاں دکھائی دیتے ہیں اور انہوں نے تقریباً 600 ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری کو امریکا کی معیشت کے لیے انتہائی اہم قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں :بھارت نہیں چاہتا اسلام آباد اور کابل کے روابط بہتر ہوں،خواجہ آصف

متعلقہ خبریں