اہم خبریں

لکی مروت ، افسوسناک واقعہ ،جا نی نقصان ہو گیا

لکی مروت (  اے بی این نیوز      )لکی مروت میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے پولیس اہلکار کو نشانہ بنا کر شہید کردیا۔ واقعے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیموں نے شہید اہلکار کی لاش کو مقامی اسپتال منتقل کردیا۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جس کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی بھی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور جلد اہم پیش رفت کی توقع ہے۔ یہ واقعہ مقامی امن و امان کی صورتِ حال پر سنگین سوالات اٹھا رہا ہے اور شہریوں نے بھی ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں :پاکستانی بیٹر عبدالصمد ٹی 20ٹرائی سیریز سے باہر ہوگئے،وجہ جا نئے

متعلقہ خبریں