لاہور(اے بی این نیوز)،وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کالعدم انتہاپسند جماعت کے92بینک اکاؤنٹس کومنجمد کیاگیا ہے۔ انتہاپسندجماعت کے 90فنانسرکےخلاف مقدمے درج کئے گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پردھمکیاں دینے اورنفرت انگیزمواد پھیلانے پر32مقدمات درج کئے گئے۔ انتہاپسندجماعت نے مذہب کی آڑ میں انتشارپھیلانے کی کوشش کی۔ کالعدم جماعت سے ہتھیار بھی برآمد ہوئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے آئمہ کرام کیلئے اعزازیہ کافیصلہ کیا۔
مزید پڑھیں :نئی ٹیکسٹائل پالیسی،ہدف مقرر















