دبئی (اے بی این نیوز)دبئی ایئر شو میں بھارتی طیارے کے آئل لیک ہونے کی ویڈیو وائرل ہونے کے باعث سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا۔
رپورٹس کے مطابق بھارت کے مقامی طور پر تیار کردہ لڑاکا طیارے تیجس کی دبئی ایئر شو کے پہلے دن نمائش ایک غیر متوقع آن لائن تنازع کے ساتھ جڑی رہی، جب سوشل میڈیا پر گردش کرتی ایک ویڈیو میں شو کے دوران رَن وے پر کھڑے ایک طیارے سے آئل ٹپکتے ہوئے دکھایا گیا۔یہ ویڈیو سوشل پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہوگئی، جس کے بعد ناقدین کی طرف سے طنز اور ہوا بازی کے ماہرین کی جانب سے بحث شروع ہوگئی۔
Today's the First day of Dubai Airshow 2025 but we can already see the Mighty Tejas Leaking Oil at Tarmac.
Imagine Spending Billions in 35+ years of Research and Developed but still HAL can't Fix a small issue causing International Embarrassment for IAF and India pic.twitter.com/hfPwfs2NUj
— Armed Forces Update (@ArmedUpdat1947) November 17, 2025
ویڈیو بظاہر ایک وزیٹر نے بنائی، جس میں واضح طور پر دکھایا گیا ہے کہ ایک تیجس طیارے کے نیچے سے شفاف مائع آہستہ آہستہ زمین پر گر رہا ہے۔یہ معاملہ اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ بھارت کا یہ نمایاں دفاعی برآمداتی منصوبہ عالمی اسلحہ منڈی میں مسابقت کرتے ہوئے کتنی گہری جانچ پڑتال کا سامنا کر رہا ہے۔
تیجس 30 سال میں تیار ہونے والا 4.5 جنریشن کا ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے، جو بھارت کے میک ان انڈیا دفاعی پروگرام کی بنیادوں میں سے ایک ہے۔ایئر شو میں موجود بھارتی وفد کی قیادت وزیر مملکت برائے دفاع سنجے سیٹھ کر رہے ہیں، انہوں نے اس وائرل ویڈیو پر تاحال کوئی سرکاری ردعمل نہیں دیا ہے۔
ان کی پیشکش اب بھی بھارتی فضائیہ کے منصوبہ بند فلائٹ شوز کے گرد گھوم رہی ہے، جن کا مقصد تیجس کی عملی صلاحیتیں ممکنہ غیر ملکی خریداروں کو دکھانا ہے۔
ہندوستان ایرو ناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) اس طیارے کو تیار کرتی ہے، اس نے اور بھارتی فضائیہ نے بھی اس مخصوص واقعے پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے، تیجس حسبِ منصوبہ ایئر شو کے فلائٹ ڈسپلے شیڈول میں حصہ لے رہا ہے۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش نے بھارت سے حسینہ واجد کی حوالگی کا مطالبہ کردیا















