اسلام آباد(اے بی این نیوز)منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علاقوں میں شدید سرد رہےگا ۔ پنجاب کےمیدانی علاقوں میں سموگ اورچند مقامات پر ہلکی دھند پڑنے کا امکان ۔
منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علاقوں میں سرد ( خصوصاً صبح / رات کے اوقات میں شدید سرد) رہےگا ۔ پنجاب کےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح /رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند پڑنے کا امکان ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں سرد رہا۔تاہم پنجاب کے چند میدانی اضلاع میں ہلکی دھند/سموگ چھائی رہی۔
آج ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : اسکردو منفی07، لہہ منفی04، بابوسر، گلگت منفی03، گوپس، استور اور کوئٹہ میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
منگل (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ۔
منگل کے روز : اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ۔
مزید پڑھیں: آج بروز منگل18نومبر2025چاندی کی تازہ ترین قیمت جانئے














