اسلام آباد (اے بی این نیوز)امیر مقام نے کہا ہے کہ نئے وزیر اعظم آزادکشمیر سے عوام کے حقوق کے تحفظ کی توقع ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ منتخب حکومت وہ ہے جو عام انتخابات کے ذریعے آئے، اور وفاقی حکومت آزادکشمیر کی نئی حکومت سے مکمل تعاون کرے گی۔
امیر مقام کے مطابق آزادکشمیر کے عوام کو نومنتخب وزیر اعظم فیصل راٹھور سے بڑی امیدیں ہیں اور وہ تحریک آزادی کو موثر انداز میں اجاگر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے اور چیف الیکشن کمیشن کے تقرر کے لیے اپوزیشن اور حکومت کے درمیان مشاورت ضرور ہوتی ہے۔وہ اے بی این نیوز کے پروگرام تجزیہ میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
انہوں نے مزید کہا کہ 27 ویں ترمیم پر کوئی واضح ڈیبیٹ یا بات چیت نہیں ہوئی اور پارٹی نے ایکشن کمیٹی اور موومنٹ چلائی تاکہ گراس روٹ تک پہنچا جا سکے۔ پارٹی کے اندر فیصلہ ہوا کہ چین لانا ضروری ہے، کوئی دوسرا راستہ نہیں، اور اس معاملے کا ترمیم سے کوئی عملی تعلق نہیں، سب پارٹی کے اندرونی فیصلوں پر مبنی ہے۔
مزید پڑھیں :پاکستان اور بنگلا دیش 2بھائی ہیں،مولانا فضل الرحمان















