اسلام آباد (اے بی این نیوز)پاکستان میں غیر قانونی افغان باشندوں کی جائیدادوں و کاروبار کا معاملہ ۔ وزارتِ داخلہ نے 350 سے زائد افغان باشندوں کے بےنامی دار اور بینیفیشل اونرز کی تفصیلات ایف بی آر سے شیئر کر دیں، ذرائع کے مطا بق
ایف بی آر کی پشاور اور ایبٹ آباد فیلڈ فارمیشنز بےنامی قانون کے تحت تحقیقات کریں۔ ایف بی ار ایبٹ اباد افس نے رپورٹ فیڈرل بورڈ اف ریوینو کو شئیر کر دی۔ لسٹ میں موجود افراد مقامی باشندوں کے کرایہ دار ہیں۔
ایف بی آر کا وزارت داخلہ کو جوابی خط۔ غیر قانونی افغان باشندوں کے رجسٹریشن کارڈز اور پی او آر کارڈ کی عدم دستیابی کے باعث تحقیقات میں مشکلاتدرپیش ہیں۔ ایف بی آر نے وزارتِ داخلہ سے 350 سے زائد افغان باشندوں کی بےنامی جائیداد، بےنامی ٹرانزیکشن اور بینیفیشل اونرشپ کی مزید تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست کر دی۔
مزید پڑھیں :پاکستان، سری لنکا،زمبابوے کی ٹیموں کے کپتانوں نے ایک دوسرے کے حوالے سے کیا کہا، جا نئے















