اہم خبریں

سہ ملکی کرکٹ سیریز ، جا نئے مکمل شیڈول ،کون کون سی ٹیم کا کس کس دن میچ کس کے ساتھ ہو گا

راولپنڈی (اے بی این نیوز) سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کے لیے پاکستان نے اسکواڈ اور قیادت کا اعلان کر دیا ہے، اور اس بار ٹیم کی کمان سلمان علی آغا کے سپرد ہے۔ نوجوان، تجربہ کار اور فارم میں موجود کھلاڑیوں کا بہتر امتزاج اس اسکواڈ کو مزید مضبوط بناتا ہے۔بیٹنگ لائن میں فخر زمان، صائم ایوب اور بابراعظم جیسے مانے ہوئے بیٹرز شامل ہیں۔ عثمان خان، صاحبزادہ فرحان اور عبدالصمد کی شمولیت مڈل آرڈر میں تازگی اور اضافی پاور ہٹنگ کا عنصر لاتی ہے۔

بولنگ شعبے میں شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور وسیم جونیئر رفتار اور سٹرائیک ریٹ دونوں محاذ پر قابلِ اعتماد ہیں۔ اسپن آپشنز میں محمد نواز اور ابرار احمد موجود ہیں، جبکہ فہیم اشرف آل راؤنڈر کے طور پر اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ نوجوان سلمان مرزا اور عثمان طارق بھی اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں، جس سے اسکواڈ میں نیا ٹیلنٹ بھی شامل ہو گیا ہے۔

سیریز کا مکمل شیڈول اس طرح ہے:

18 نومبر: پاکستان بمقابلہ زمبابوے
20 نومبر: سری لنکا بمقابلہ زمبابوے
22 نومبر: پاکستان بمقابلہ سری لنکا
23 نومبر: پاکستان بمقابلہ زمبابوے
25 نومبر: زمبابوے بمقابلہ سری لنکا
27 نومبر: پاکستان بمقابلہ سری لنکا
29 نومبر: تین ملکی سیریز کا فائنل کھیلا جا ئے گا
مزید پڑھیں :تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز کل سے،جا نئے پہلا میچ کس کس کے ما بین ہو گا

متعلقہ خبریں