اہم خبریں

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز کل سے،جا نئے پہلا میچ کس کس کے ما بین ہو گا

راولپنڈی (اے بی این نیوز)تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز منگل سے راولپنڈی میں شروع ہو رہی ہے، اور شائقین کرکٹ ایک بار پھر بھرپور ایکشن دیکھنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ پہلا ٹکراؤ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہوگا، جب کہ تمام میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی تیز رفتار وکٹ پر کھیلے جائیں گے۔

اس بار ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے شامل ہیں۔ موجودہ فارم کے لحاظ سے پاکستان کا مورال پہلے سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔ ٹیم نہ صرف یو اے ای میں سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت چکی ہے بلکہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز بھی اپنے نام کر چکی ہے۔ ایشیا کپ کا فائنل کھیلنے کے بعد وائٹ بال کرکٹ میں گرین شرٹس کی کارکردگی کھل کر سامنے آئی ہے، جس نے شائقین کی توقعات کو مزید بڑھا دیا ہے۔

اعداد و شمار بھی پاکستان کے حق میں مضبوط دکھائی دیتے ہیں۔ زمبابوے کے خلاف 21 ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں پاکستان نے 18 میں کامیابی حاصل کی جبکہ زمبابوے نے 3 بار اپ سیٹ کیا۔ دوسری جانب سری لنکا کے ساتھ 24 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان نے 14 جیتے جبکہ 10 میں سری لنکا فاتح رہا۔

سیریز سے قبل ٹیموں کی ٹریننگ جاری ہے اور راولپنڈی میں ہوم کراؤڈ کا جوش کھیل کے ماحول کو مزید رنگ دے گا۔ شائقین کو امید ہے کہ پاکستان مضبوط آغاز کرے گا اور ٹائٹل کی دوڑ میں سبقت حاصل کرے گا۔

مزید پڑھیں :نو منتخب وزیر اعظم آزادکشمیرکا بڑا بیان سامنے آگیا،مستقبل کا لائحہ عمل بتا دیا،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں