مظفرآبا د (اے بی این نیوز) نو منتخب وزیر اعظم آزادکشمیر فیصل راٹھور نے کہا ہے کہ مجھ پر بھاری ذمہ داری ڈالی گئی ہے۔ کوشش کروں گا اعتماد پر پورا اتروں۔ میرے قلم سے عوام کیلئے جو ہو سکا میں کروں گا۔
کوشش کروں گا منصب پہ بیٹھ کر مشاورت کا عمل جاری رکھوں گا۔ ہمارے پاس اتنا وقت ہے جتنا سابقہ حکومت نے کابینہ بنانے میں لگایا۔ جو قربانیاں پاکستانی افواج نے ہمارے لیے دی اس کا کوئی نعم البدل نہیں۔
سیلاب ہو جنگ ہو یا آپریشن بنیان المرصوص ہم نے ساتھ رہنا ہے۔ یہاں سب سے زیادہ قربانی سیاستدان دیتا ہے۔ پیپلزپارٹی نے 1990میں میرے والد کو وزارت عظمیٰ دی تھی۔
میرے والد نے اپنا گھر اپنی بیماری میں اپنے دوستوں کی مدد سے بنایا۔
والد کاگھر میں نے الیکشن لڑنےکیلئے بیچا۔ عوام کی توقعات پر پورا تر سکا تو فخر محسوس کروں گا،عوام کی بہتری کیلئے دن رات کام کرینگے۔ یہ سفر پھولوں کا نہیں کانٹوں کا ہے۔
عوام فلاح اور خدمت کیلئے 20رکنی کابینہ تشکیل دینگے۔
مزید پڑھیں :انتخاب کا شیڈول جاری















