اہم خبریں

سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،10خوارجی جہنم واصل کر دیئے گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (اے بی این نیوز)سیکیورٹی فورسز نے تحصیل کلاچی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک بڑا اور کامیاب آپریشن انجام دیتے ہوئے دہشت گردی کی اہم کڑی کو توڑ دیا۔ کارروائی کے دوران اہم خارجی سرغنہ سمیت 10 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 4 زخمی ہوئے، سیکیورٹی ذرائع نے آپریشن کی تفصیلات کی تصدیق کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں چار اہم خارجی دہشت گرد بھی شامل ہیں جن کا تعلق افغانستان سے بتایا جا رہا ہے۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد، خودکش جیکٹس، جدید اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق مارے جانے والا خارجی کمانڈر عالم محسود انتہائی مطلوب دہشت گرد تھا، جو متعدد خوفناک حملوں کا ماسٹر مائنڈ رہا۔عالم محسود 2008 میں نواز کوٹ پوسٹ پر حملے کا مرکزی کردار تھا، جبکہ 2010 میں بنوں جیل حملے اور 2014 میں فوجی پوسٹ پر حملے کی منصوبہ بندی میں بھی پیش پیش رہا۔فورسز نے علاقے کو کلیئر کرکے سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ نیٹ ورک یا سہولت کار کو پکڑا جا سکے۔

مزید پڑھیں :آزاد کشمیر، سیاسی منظرنامےمیں اہم موڑ،پیپلزپارٹی کی حکومت قائم

متعلقہ خبریں