اسلام آباد(اے بی این نیوز) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا ) کی جانب سے شہریوں کو گھر بیٹھے بائیومیٹرک تصدیق کرانے کی بڑی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔جس سے گاڑیوں کی خریدوفروخت کرنے والے شہری مستفید ہو سکیں گے۔
نادرا کی جانب سے سوشل میڈیا پوسٹ میں شہریوں کو بتایا گیا ہے کہ اب انھیں گاڑیوں کی بائیومیٹرک تصدیق کےلیے لائن میں لگنے کی ضروت نہیں بلکہ یہ سہولت اب آن لائن بھی دستیاب ہے۔
پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر اسلام آباد رجسٹرڈ گاڑیوں کی خریدوفروخت کیلئے شہریوں کو بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت دی گئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت کے شہری گھر بیٹھے گاڑیوں کی خریدو فروخت کے سلسلے میں بائیومیٹرک تصدیق کراسکتے ہیں جبکہ متعلقہ ادارے میں ٹرانسفر کی مزید کارروائی مکمل کی جائے گی۔
مزید پڑھیں۔افریقی ملک کانگو میں تانبے کی کان دھنسنے سے 32 افراد ہلاک















