کانگو(اے بی این نیوز)افریقی ملک کانگو میں تانبے کی کان دھنسنے سے 30 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ہفتے کو کانگو میں میں تانبے کی کان میں پل گر گیا اور کان دھنسنے سے کم از کم 32 کان کن ہلاک ہوئے۔
حادثہ کانگو کے صوبے لوالابا میں پیش آیا۔
صوبہ لوالابا کے وزیر داخلہ نے بتایا کہ اب تک 32 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ مزید افراد کی تلاش جاری ہے۔
وزیر داخلہ نے بتایا کہ شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے باعث اس مقام تک رسائی پر پابندی تھی، لیکن غیر قانونی کان کنوں نے زبردستی کان میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
انہوں نے بتایا کہ ڈوبے ہوئے حصے پر عارضی پل بنایا گیا تھا، جو کان کنوں کی زیادہ تعداد گزرنے سے گر گیا۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق کانگو میں تقریباً 2 لاکھ افراد غیر قانونی کانوں میں کام کرتے ہیں، جو خطرناک حالات کی وجہ سے بدنام ہیں۔
مزید پڑھیں۔مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خان انتقال کر گئے















