راولپنڈی ( اےبی این نیوز)بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین نے 2018 میں پی ٹی آئی کے بانی کو امن کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔
یہ انکشاف جیفری ایپسٹین کی امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کی گئی ای میلز میں کیا گیا ہے۔
ڈیموکریٹس کی جانب سے پیش کی گئی ای میلز کے مطابق پاکستان میں عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد انہوں نے 31 جولائی 2018 کو ایک نامعلوم شخص سے اپنی ای میل گفتگو میں پی ٹی آئی کے بانی کا ذکر کیا۔
اس ای میل میں جیفری ایپسٹین نے عمران خان کو ترکی کے صدر طیب اردگان، ایران کے خامنہ ای، چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر پیوٹن سے زیادہ امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔
ای میل کا جواب دینے والے شخص نے پوچھا، ’’کیا پاکستان ایک پاپولسٹ ہے؟‘‘ جس پر جیفری ایپسٹین نے لکھا، “بہت بری خبر۔”
جیفری ایپسٹین نے بظاہر عمران خان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو آئن سٹائن کے طور پر پیش کرتے ہیں، وہ سچ بولنے سے قاصر ہیں اور ایک کٹر اسلام پسند ہیں۔
جیفری ایپسٹین نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس نے میرے دو دوستوں سے شادی کی ہے جن میں سے ایک جمی گولڈ اسمتھ کی بیٹی ہے اور اسے زبردستی مذہب تبدیل کرایا۔
انہوں نے ای میل میں یہ بھی لکھا کہ وہ کرکٹ کے کپتان ہیں، شطرنج کے کھلاڑی نہیں، لیکن ہجوم کو پرجوش کرنے میں بہت اچھے ہیں۔
مزید پڑھیں:جوہری پروگرام پر سفارت کاری اور باوقار مذاکرات کے حق میں ہیں:ایرانی وزیر خارجہ















