اہم خبریں

جوہری پروگرام پر سفارت کاری اور باوقار مذاکرات کے حق میں ہیں:ایرانی وزیر خارجہ

تہران ( اوصاف نیوز)‌ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران ہمیشہ سفارت کاری اور مذاکرات کا حامی رہا ہے۔

دارالحکومت تہران میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران جوہری پروگرام پر شفاف اور باوقار مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ منصفانہ اور مساوی بنیادوں پر جوہری مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ جوہری مذاکرات میں امریکہ کی حالیہ پیش رفت باہمی مفادات کے لیے نہیں تھی، امریکہ نے اب تک اپنے مطالبات مسلط کرنے کی کوشش کی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کے ان مطالبات کے پیش نظر مذاکرات کا کوئی موقع نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران مذاکرات کے لیے تیار تھا، ہے اور رہے گا، لیکن ہم کسی کے کہنے پر عمل نہیں کریں گے۔
مزید پڑھیں‌:ایشیاء کپ کے بعد اب ایک اور ٹرافی تنازع سر اٹھانے لگا

متعلقہ خبریں