اہم خبریں

پیٹرول پر لیوی میں اضافہ!عوام پر اضافی بوجھ

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی حکومت نے پٹرول پر لیوی ریٹ بڑھا کر عوام کو ریلیف سے محروم کر دیا۔

دستاویز کے مطابق حکومت نے پیٹرول پر لیوی میں 1 روپے 60 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے جب کہ اس پر اضافی مارجن بھی اگلے 15 دنوں کے لیے 3 پیسے فی لیٹر بڑھا دیا گیا ہے۔

حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی کی شرح 78.2 روپے سے بڑھا کر 79.62 روپے کردی گئی ہے، تاہم ڈسٹری بیوٹرز کا مارجن 7.87 روپے اور ڈیلرز کا مارجن 8.64 روپے برقرار رکھا گیا ہے، پیٹرول پر فریٹ مارجن کی شرح 8.18 روپے فی لیٹر ہے۔

دستاویز کے مطابق ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی اگلے 15 دنوں کے لیے 1.60 روپے کم کر دی گئی ہے اور لیوی کی شرح 77.1 روپے سے کم کر کے 75.41 روپے کر دی گئی ہے۔

ڈیزل پر فریٹ مارجن میں 1.82 پیسے اور اضافی مارجن میں 24 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔ ڈیزل پر فریٹ مارجن 4.31 پیسے فی لیٹر، ڈسٹری بیوٹرز کا مارجن 7.87 روپے اور ڈیلرز کا مارجن 8.64 روپے فی لیٹر ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل پر اضافی مارجن کی شرح 5 پیسے فی لیٹر ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل پر کاربن لیوی کی شرح برقرار رکھی گئی ہے جبکہ دونوں مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح صفر ہے۔
مزید پڑھیں‌:کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر حملے کے الزام میں تین افراد گرفتار

متعلقہ خبریں