راولپنڈی (اے بی این نیوز) تیسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 212 رنز کا ہدف دے دیا۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
مہمان ٹیم 46 اوورز میں 211 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
سدھیرا سمارا وکراما نے 48، کوسل مینڈس نے 34، کامل مشرا نے 29 اور پون رتنائیکے نے 32 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے 3، حارث رؤف اور فیصل اکرم نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے سیریز کے آخری میچ میں 4 تبدیلیاں کیں، فیصل اکرم، شاہین آفریدی، فہیم اشرف اور حسیب اللہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔
سری لنکن ٹیم کے کپتان چارتھ اسالنکا بیمار ہوگئے، آج کے میچ میں کوسل مینڈس کو برتری حاصل ہے، پاکستان کو 3 میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد کچہری دھماکہ:سہولت کار کے بھائی کی گرفتاری! تحقیقاتی اداروں کی پیش رفت سامنے آگئی















