اسلام آباد (اے بی این نیوز) جی الیون کچہری کے باہر ہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار سہولت کار، جو پیشے کے اعتبار سے درزی ہے، کے بھائی بلال کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تفتیشی اداروں نے بلال کو ابتدائی پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا ہے تاکہ دھماکے میں ملوث نیٹ ورک اور معاونین سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جاسکیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔
واضح رہے کہ جی الیون کچہری کے باہر ہونے والا دھماکہ سکیورٹی اداروں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور واقعے کی جامع تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں:آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکے















