بنگلہ دیش ( اے بی این نیوز) سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے خلاف کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمے کا سامنا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ استغاثہ نے شیخ حسینہ کے لیے سزائے موت کی درخواست کی ہے، جن پر 2024 میں طلبہ کی تحریک کے خلاف کریک ڈاؤن اور بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا حکم دینے کا الزام ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق بنگلہ دیش میں مظاہروں کے دوران 1400 افراد ہلاک ہوئے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شیخ حسینہ کے خلاف عدالتی فیصلے سے قبل بنگلہ دیش میں پرتشدد واقعات کی لہر کے دوران متعدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔
عوامی لیگ پارٹی نے اس کیس کے خلاف احتجاج کے لیے ملک بھر میں ‘لاک ڈاؤن’ کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد حکومت نے کشیدگی کے پیش نظر حفاظتی اقدامات بڑھاتے ہوئے دارالحکومت میں 400 فوجیوں کو تعینات کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں:سرفراز احمد کو پی سی بی میں نئی ذمہ داریاں مل گئیں















