اہم خبریں

پیٹرول پرلیوی میں اضافہ، ڈیزل سے پیٹرولیم لیوی کم کردی گئی، تفصیلات جاری

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ دستاویزکےمطابق پیٹرول پرلیوی میں اضافہ کردیاگیا،ڈیزل سےپیٹرولیم لیوی کم کردی گئی،ڈیزل پرپیٹرولیم لیوی ایک روپے 60 پیسےفی لیٹرکم کی گئی،ڈیزل پرلیوی کی شرح 77 روپے1پیسےسے75 روپے 41 پیسے مقررکی گئی،پیٹرول پرپیٹرولیم لیوی میں ایک روپے 60 پیسےاضافہ کیاگیا،شرح 78 روپے2 پیسےسےبڑھا کر 79 روپے62 پیسےمقررکی گئی۔

دستاویز کےمطابق پیٹرول اورڈیزل پرکاربن لیوی کی شرح برقرار رکھی گئی،ڈیزل پر فریٹ مارجن 1روپے 82 پیسےفی لیٹرکم کردیاگیا،ڈیزل پر ایکسٹرا مارجن 24 پیسےفی لیٹرکم کیا گیا،پیٹرول پر ایکسٹرا مارجن تین پیسےبڑھایاگیا۔

اس کےعلاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 82 پیسے فی لیٹر اضافہ کیاگیا،لائٹ ڈیزل کی قیمت 163روپے98 پیسےسےبڑھا کر 170روپے8 پیسےمقررکی گئی،جبکہ مٹی کےتیل کی قیمت میں 8 روپے 34 پیسے اضافہ کیاگیا،قیمت 185روپے5 پیسےسےبڑھا کر 194روپے 34 پیسےمقرر کی گئی۔

مزید پڑھیں۔اسٹیٹ بینک نے ڈالر کی خرید و فروخت پر پابندیاں بڑھادیں

متعلقہ خبریں