اہم خبریں

رانا ثنا اللہ کا اعتراف

اسلام آباد (ے بی این نیوز)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عوام مہنگائی اور معاشی دباؤ سے سخت پریشان ہیں، لیکن موجودہ بڑھتی قیمتوں کی ذمہ داری حکومت پر نہیں ڈالی جا سکتی کیونکہ معاشی پالیسیاں آئی ایم ایف کی سخت شرائط کے تحت چل رہی ہیں۔ ان کے مطابق حکومت چاہتی ہے کہ عوام کو ریلیف دیا جائے، مگر عالمی معاہدوں نے فوری کمی کی اجازت نہیں دی۔

فیصل آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نفرت اور انتقام کی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے، جبکہ جن لوگوں نے دوسروں کے لیے مشکلات کھڑی کیں، وہ خود انہی مسائل میں گھرے نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کے دور میں جھوٹے مقدمات بنائے گئے اور چار سال کی حکومت میں عوام کو کوئی حقیقی ریلیف نہیں دیا گیا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کرپشن ختم کرنے کے دعوے کرنے والوں کے دور میں فرح گوگی اور پنکی پیرنی جیسے کردار سامنے آئے، جبکہ ملک کی موجودہ عالمی سطح پر بحال ہونے والی ساکھ “حق کے بیانیے” کی کامیابی کا نتیجہ ہے۔ ان کے مطابق عالمی سطح پر ملنے والی اس عزت سے معاشی حالات میں بتدریج بہتری آئے گی۔انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ حکومت پوری کوشش کر رہی ہے کہ مہنگائی کم ہو، مگر آئی ایم ایف کی شرائط نے ہاتھ باندھ رکھے ہیں اور یہ حقیقت عوام کے سامنے رکھنا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں  :پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما کو کلین چٹ مل گئی،جا نئے نام

متعلقہ خبریں