اسلام آباد (ے بی این نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مونس الٰہی کے خلاف اہم قانونی معاملات میں بڑی پیش رفت سامنے آ گئی، وکیل کے مطابق انہیں مکمل طور پر کلین چٹ مل گئی ہے، جسے انصاف کی جیت قرار دیا جا رہا ہے۔
وکیل کا کہنا ہے کہ مختلف حکام نے بارہا بے بنیاد کیسز کے ذریعے مونس الٰہی پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی، تاہم انہوں نے ہر مرحلے پر استقامت دکھائی اور نہ اصولوں پر سمجھوتہ کیا نہ ہی کسی دباؤ کے آگے جھکے۔ ان کے مطابق مونس الٰہی نے ہمیشہ پارٹی کے بانی اور جماعتی مؤقف کے ساتھ وفاداری نبھائی۔
قانونی ٹیم نے اس فیصلے کو نہ صرف مونس الٰہی کی ذاتی کامیابی بلکہ آزاد عدلیہ، اصولی سیاست اور منصفانہ نظام کے لیے بھی مثبت اشارہ قرار دیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے اس موقع پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اعتماد برقرار رکھنے والوں کی توقعات پر پورا اتریں گے اور پارٹی کی پالیسیوں کے ساتھ پہلے کی طرح کھڑے رہیں گے۔
مزید پڑھیں :عمران اسماعیل کا عمران خان بارے نیا انکشاف، جا نئے کیا















